تلنگانہ

شاہی مسجد باغ عام حیدرآباد میں مقابلہ برائے فروغ ِ مطالعہ سیرت امتحان میں 1300 سے زائدشرکاء شریک

شاہی مسجد باغ عام میں مقابلہ برائے فروغ ِ مطالعہ سیرت امتحان میں 1300 سے زائدشرکاء شریک

نوجوانوں کا جذباتی اظہار خیال، سیرت النبی ﷺ کو عام کرنے کے عزم کا اظہار

 

حیدرآباد14 دسمبر (راست) شاہی مسجد ، باغ عام ، نامپلی کا صحن گھچا گھچ بھرا ہوا ہے۔ ہر طرف ایک روحانی منظر اور جذباتی ماحول ہے۔ آ ج بتاریخ 14 دسمبر 2025 بروز اتوار شاہی مسجد باغ عام، نامپلی میں دوسرا مقابلہ برائے فروغ ِ مطالعہ سیرت کاامتحان منعقدہوا۔ اس امتحان میں تقریباً 1300 سے زائد شرکا نے شرکت کی اور یہاں کے پرسکون، خوشگوار اور روحانی ماحول میں حضور اکرمﷺ کی سیرت سے متعلق امتحان میں حصہ لیا۔

 

اس امتحا ن میں طلبہ ، طالبات، نوجوان، بزرگ، خواتین کے علاووہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی شریک رہے۔ جس میں آئی ٹی پروفیشنلز، صحافی برادی، ڈاکٹر، انجیئنرز، وکلا اور دیگر نے امتحان میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ مصلیانِ شاہی مسجد باغ عام و تنظیم فوکس، حیدرآباد کی جانب سےاس مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ امتحان دینے والوں کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا۔

 

انٹرمیڈیٹ اور پوسٹ گریجویٹ (PG) گروپ کے لیے امتحان کا وقت صبح 00:10بجے تا 30:12بجے ،اسی طرح جنرل اور ڈگری کے زمرہ کے لیے دوپہر 00:2بجے تا 30:4بجے وقت مقرر تھا۔امتحان کے دوران شہر کے معروف شخصیات، علما ، مشائخ اور دانشوارن نے امتحان گاہ کا مشاہدہ کیا اور طلبہ و طالبات اور مرد و خواتین کے حضوراکرمؐ سے تعلق اور وارفتگی کی داد دی۔

 

امتحان کے دوران نامپلی حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے جناب ماجد حسین، معروف ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر جناب منور زماں،مولانا عبدالطیف امام مکہ مسجدو شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ ، جناب سید عمر جلیل موظف آئی اے ایس،مولانا سید احمد غوری نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، مولانا ڈاکٹر سعید بن مخاشن ، صدر شعبہ عربی مانو، پروفیسر عبدالسمیع صدیقی مانو، مولانا حامد حسین حسان فاروقی تحریک اسلامی، مولانا محسن بن محمد الحمومی ، ایڈوکیٹ جناب شاہد ندیم ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ، مولانا عثمان دیعنی استاد جامعہ نظامیہ، ڈاکٹر شبانہ کیثر، ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری، مانو، ڈاکٹر محمد عبدالعلیم، مانو، مولانا مطہر حسین انس الجامعہ الفاروقیہ، سینئر صحافی ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز، آزاد رپورٹر جناب ابو ایمل ، سینئر صحافی اطہر معین، سید محمد دی ہندو،صحافی عبدالرحمن پاشا اور دیگر مہمانوں نے اس پروگرام میں شرکت کی

 

۔ مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد باغ عام نے امتحان میں شریک ہونے ہونے والے تمام شرکا ء کا فرداًفرداً شکریا ادا کیا۔ امتحان کے دن تمام شرکا ء کو توصیفی سرٹیفیکٹ، تحائف اور خصوصی ڈسکاونٹ کوپن بھی دیا گیا ۔ کئی شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کی زندگی کا اہم ترین دن رہا۔ انھوں نے گذشتہ دو ماہ سیرت النبی ؐ کے مطالعہ میں گزارے ہیں۔ آج کا دن ان کی زندگی بھر یاد گار دن رہے گا۔

 

کئی ایک نوجوانوں نے اس موقع پر جذباتی اظہار خیال کیا اور انھوں نے سیرت النبی ؐ پر عمل کرنے اور اس کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امتحان کے موقع پر تمام شرکا کے لیے ہر طرح کے انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر مولانااحسن بن محمد الحمومی نے اعلان کیا ہے کہ ’سیرت ہاؤس ‘ کے تحت کامیاب طلبہ اور باذوق حضرات کے لیے خصوصی طور پر سیرت سے متعلق علمی و فکری تربیت بھی فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button