ایجوکیشن

جے ای ای مین 2023 امتحان کا نوٹیفکیشن جاری _ اردو میں بھی امتحان لکھنے کی سہولت

نئی دہلی _ 15 دسمبر ( اردولیکس) قومی سطح کے تعلیمی اداروں میں انجینئرنگ کورسز میں داخلوں کے لیے  منعقد ہونے والے جے ای ای ۔ مین 2023  امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے  جے ای ای مین 2023 نوٹیفکیشن جمعرات کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جاری کیا ہے۔ این ٹی اے، جو جے ای ای مین امتحانات دو سیشن میں منعقد کر رہی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ پہلا مرحلہ جنوری میں اور دوسرا مرحلہ اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلا سیشن 24، 25، 27، 29، 29، 30 اور 31 جنوری کو ہوگا۔ دوسرا سیشن 6 سے 12 اپریل تک ہوگا، این ٹی اے نے بتایا۔ جے ای ای مین کا امتحان 13 زبانوں (انگریزی، ہندی، تیلگو، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اڈیشہ، پنجابی، تامل، اردو) میں لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button