تلنگانہ

پنچایت انتخابات۔باپ نے بیٹے کو شکست دے دی

حیدرآباد ۔ گرام پنچایت سرپنچ انتخابات میں باپ نے بیٹے کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔ میدک ضلع کے رامایم پيٹ کے جھانسی لِنگاپور پنچایت کے انتخابات میں باپ راماکِشٹیا اور ان کے بیٹے وینکٹیش آمنے سامنے تھے۔

 

دونوں کی جانب سے زبردست انتخابی مہم چلائی گئی تاہم ووٹروں نے باپ راماکِشٹیا پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 99 ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بنایا۔ گاؤں میں جملہ 1,985 ووٹ تھے جن میں سے باپ کو 684 ووٹ جبکہ بیٹے کو 585 ووٹ حاصل ہوئے۔

 

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ راماکِشٹیا تیسری بار سرپنچ منتخب ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button