تلنگانہ

تلنگانہ پنچایت انتخابات – ایک ہی شخص کی دو بیویوں میں مقابلہ — بڑی بیوی الیکشن جیت کر سرپنچ بن گئی

تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے دوران ایک دلچسپ واقعہ منظر عام پر آیا۔ ضلع سدی پیٹ کے اکبرپیٹ–بھومپلی منڈل کے جنگاپلی سرپنچ انتخاب میں نرسِمھا ریڈی نامی شخص نے اپنی دونوں بیویوں لاؤنیا اور رجیتا کے نام سے پرچہ نامزدگیاں داخل کروائیں۔

 

دونوں کے پرچہ نامزدگی درست قرار دی گئی اور سرپنچ کے عہدہ کے لئے مقابلہ میں دونوں رھ گئیں  تاہم بعد ازاں رجیتا نے اپنا نام واپس لے لیا جس کے نتیجے میں لاؤنیا واحد امیدوار کے طور پر میدان میں رہ گئی اور بلا مقابلہ سرپنچ منتخب ہوئی۔ پنچایت کی حدود میں شامل تمام 10 وارڈ بھی متفقہ طور پر منتخب ہوئے جس کے بعد لاؤنیا باضابطہ سرپنچ قرار دی گئی۔

 

یہ واقعہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ کچھ صارفین اس معاملے پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے اسے ایک انوکھا اور پُرامن فیصلہ قرار دیا، جبکہ کچھ افراد نے منفی تبصرے کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایک ہی شخص کی دو بیویوں کے ذریعے نامزدگی دائر کرانا کیا معنی رکھتا ہے اور کیا دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں؟

 

حیرت کی بات یہ بھی سامنے آئی کہ لاؤنیا اور رجیتا دونوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی حقیقی بہنیں ہیں۔ یہ سن کر کئی لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعہ پر بحث مسلسل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button