تلنگانہ

تلنگانہ پنچایت انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا

حیدرآباد: تلنگانہ میں سرپنچ انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے منگل کی شام گرام پنچایت انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پولنگ تین مرحلوں میں ہوگی۔

 

 

پہلے مرحلے کی پولنگ 11 دسمبر کو، دوسرے مرحلے کی 14 دسمبر کو جبکہ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 17 دسمبر کو منعقد ہوگی۔ ووٹنگ کے دن ہی گنتی مکمل کرکے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی آج سے ریاست بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔اِس بار 31 اضلاع کی 12,733 گرام پنچایتوں اور 1,12,288 وارڈوں میں انتخابات منعقد ہوں گے

 

 

جبکہ تمام حلقوں کے ریزرویشن کی فہرست بھی پہلے ہی طے ہوچکی ہے۔ریاست کے تمام دیہاتوں میں انتخابی گہماگہمی شروع ہوچکی ہے اور مقامی سطح پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button