تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بہت جلد پاسپورٹ سیوا کیندر کا آغاز

حیدرآباد ۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں 16 ستمبر سے پاسپورٹ سیوا کینڈرا (PSK) اپنی خدمات کا آغاز کرے گا جس کا افتتاح مرکزی وزیر کریں گے۔ اس بات کی اطلاع بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دی۔

 

انھوں نے کہا جنوبی حیدرآباد کے تمام شہری اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے جو کہ ایک طویل عرصے سے عوام کا مطالبہ تھا۔یہ پہلا پاسپورٹ سیوا کیندر ہوگا جو کسی میٹرو اسٹیشن میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ مرکز ایم جی بی ایس (مہاتما گاندھی بس اسٹیشن) میٹرو اسٹیشن پر کام کرے گا

 

 

جہاں پہلے ہی سعودی عرب کے لیے وی ایف ایس سنٹر موجود ہے۔ ایم جی بی ایس اسٹیشن ریڈ اور گرین میٹرو لائنز کو سروس فراہم کرتا ہے۔اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے پر صدر مجلس نے وزارت خارجہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button