تلنگانہ

تلنگانہ کی سیاست میں سنسنی — مہیش کمار گوڑ نے اظہرالدین کو کابینہ میں شامل کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا

تلنگانہ سیاست میں سنسنی — مہیش کمار گوڑ نے اظہرالدین کی وزارت کی خبروں کو مسترد کردیا!

 

تلنگانہ کی سیاسی فضا میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب محمد اظہرالدین کو وزیر بنائے جانے کی میڈیا رپورٹس منظرِ عام پر آئیں۔ تاہم تلنگانہ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے ان خبروں پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی باضابطہ اطلاع یا ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

مہیش کمار گوڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا، “ابھی تک دہلی سے کوئی کلیرٹی نہیں آئی، پارٹی قیادت کی طرف سے ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے اظہرالدین کے کابینہ میں شامل کیے جانے کی قیاس آرائیاں ضرور چل رہی ہیں، لیکن فی الحال راج بھون میں کابینہ کی توسیع سے متعلق کوئی تیاری یا اطلاع نہیں ملی۔

 

ٹی پی سی سی صدر نے مزید کہا کہ اگر قیادت کی طرف سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول ہوتی ہے تو میڈیا کو فوراً آگاہ کیا جائے گا۔

 

مہیش کمار گوڑ کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔کیا واقعی دہلی قیادت نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا؟یا پھر پارٹی کے اندر کچھ باتیں خفیہ رکھی جا رہی ہیں؟اب سب کی نظریں دہلی پر مرکوز ہیں کہ وہ اس معاملے پر کب لب کشائی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button