تلنگانہ

جگتیال ضلع میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جے اے سی کے زیر اہتمام وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی جامع مسجد سے شروع ہو کر تین خنی، ٹاور سرکل اور نئے بس اسٹینڈ سے گزرتی ہوئی ضلع کلکٹر آفس تک پہنچی

 

۔ ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی جگتیال کے صدر عبدالباری ؛ دیگر شخصیات لیاقت علی محسن ؛سراج الدین منصور ؛ میر کاظم علی؛ عبدالقادر ؛ صلاح الدین منا ؛مکثر علی نیہال ؛ مجیب الدین ؛ علما اکرام اور دیگر موجود تھے وفد نے پرجاوانی پروگرام میں ایک یادداشت پیش کی۔

 

ریلی میں اقلیتی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وقف املاک کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وقف قانون کی مخالفت اور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ درج تھا۔

 

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی قانون مسلمانوں کی مذہبی اور سماجی املاک پر حملہ ہے اور یہ شریعت میں مداخلت کے مترادف ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ کالا قانون فی الفور واپس لے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button