تلنگانہ

سر میں دھنس گیا پین کمسن لڑکی کی موت۔ تلنگانہ میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد۔ سر میں لکھنے کا پین دھنس جانے کے نتیجے میں چار سال کی بچی کی‌موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے بھدراچلم میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سبھاش نگر سے تعلق رکھنے والی لڑکی پیر کے دن کھیلتے کھیلتے پلنگ سے نیچے گر پڑی جس کے نتیجے میں وہاں رکھا ہوا لکھنے کا پین اس کے سر میں دھنس گیا، لڑکی کے سر سے شدید طور پر خون بہہ رہا تھا، اسے علاج کیلئے کھمم کے خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا

 

جہاں کل ڈاکٹرس نے آپریشن کے ذریعہ اس کے سر سے پین نکالنے میں کامیابی حاصل کی لیکن لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس دوران ہاسپٹل میں اس کا علاج کیا جا رہا تھا کہ آج اس کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button