تلنگانہ
عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر پریشان نہ ہوں۔ تلنگانہ سیول سپلائز

حیدرآباد: تلنگانہ میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی کوئی قلت نہیں ہے یہ بات سیول سپلائز کے کمشنر اسٹیفن رویندرا نے بتائی۔
پٹرول پمپوں پر ہجوم کے پیشِ نظر انہوں نے میڈیا سے بات کی۔ اس موقع پر ایندھن کے ذخائر کے بارے میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے
اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔



