تلنگانہ

عوام ضروری کام سے ہی باہر نکلیں۔ کاما ریڈی پولیس کی اپیل

کاماریڈی۔ ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں اس قدر شدید بارش ہو رہی ہے جو سابق میں کبھی نہیں دیکھی گئی، اس لیے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی راجیش چندر نے کہا کہ

 

 

جمعرات کے روز بھی بارش جاری رہنے کے سبب عوام صرف انتہائی ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں ورنہ گھروں میں ہی رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید بارش کے باعث نیشنل ہائی وے 44 کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت صرف 25 فیصد تک محدود ہو گئی ہے۔ایس پی نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بات کو

 

مدنظر رکھتے ہوئے میڑچل-رامایم پیٹ-کاماریڈی-ڈچپلی کے راستے سفر نہ کریں بلکہ متبادل راستوں سے آمد و رفت جاری رکھیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button