تلنگانہ

گنیش وسرجن کے دوران ڈانس کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے ایک شخص کی موت۔ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں واقعہ

نارائن پیٹ۔ ریاست تلنگانہ نارائن پیٹ ضلع مستقر پر ہفتہ کے دن گنیش وسرجن تہوار کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 

 

نارائن پیٹ میونسپلٹی میں آؤٹ سورسنگ ملازم کے طور پر کام کرنے والے شیکھر (عمر 45 سال) کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ وہ وسرجن کے دوران رقص کرتے ہوئے گر پڑا۔

 

دل کا دورہ پڑتے ہی مقامی ایس آئی وینکٹیشورلو نے فوری طور پر CPR کیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے اسے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ شیکھر پہلے ہی فوت ہو چکا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button