تلنگانہ

فون ٹیپنگ کیس ہریش راو ایس آئی ٹی کے دفتر پہنچ گئے۔ وکلاء کو ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی

حیدرآباد: فون ٹیپنگ کیس میں بی آر ایس کے ایم ایل اے اور سابق وزیر ہریش راؤ ایس آئی ٹی کی تفتیش کے لیے پیش ہوئے۔ کچھ دیر قبل وہ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن پہنچے۔

 

پولیس نے ہریش راؤ کے ساتھ آئے وکلاء کو پولیس اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔پولیس اسٹیشن کے اطراف بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ اس کیس میں تفتیش کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے پیر کے روز ایس آئی ٹی نے ہریش راؤ کو نوٹس جاری کیے تھے۔ چونکہ وہ اس وقت ضلع کے دورے پر تھے اس لیے

 

ایس آئی ٹی کے عملے نے کوکاپیٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر جا کر نوٹس حوالے کیے تھے۔تقریباً دو برس سے جاری فون ٹیپنگ کیس میں آئے دن نئے موڑ سامنے آ رہے ہیں۔

 

الزام ہے کہ بی آر ایس کے اقتدار کے دوران سیاسی رہنماؤں، کاروباری شخصیات سے لے کر ججوں تک کے فون بھی ٹیپ کیے گئے اور اس سے متعلق شواہد کو تباہ کر دیا گیا۔ ان الزامات کے تحت مارچ 2024 میں پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

 

بعد ازاں پیش آنے والے واقعات میں فون ٹیپنگ معاملے کے مرکزی ملزم اس وقت ایس آئی بی میں او ایس ڈی کے طور پر خدمات انجام دینے والے پربھاکر راؤ کے بیرونِ ملک فرار ہو جانے سے تفتیش میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

 

اگرچہ دیگر ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن پربھاکر راؤ کی عدم دستیابی کے باعث طویل عرصے تک تفتیش تعطل کا شکار رہی۔گزشتہ جون میں پربھاکر راؤ کے حیدرآباد واپس آنے کے بعد اس معاملے کی تفتیش میں دوبارہ تیزی آ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button