تلنگانہ
تلنگانہ ورنگل ایم جی ایم ہاسپٹل کی چھت کا پلاسٹر گر پڑا

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل میں جمعہ کی صبح مرد حضرات کے سرجیکل وارڈ میں چھت کا پلاسٹر اچانک کرپڑا۔ خوش قسمتی سے اُس وقت وہاں کوئی مریض یا عملہ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
ذرائع کے مطابق ہاسپٹل کی سرجیکل وارڈ کی عمارت پوری طرح بوسیدہ ہو چکی ہے۔ اس سے قبل بھی اسی وارڈ میں باتھ رومس کی چھت سے پلستر گرنے کے باعث کئی مریض زخمی ہو چکے ہیں۔
اسی وارڈ سے متصل سرجیکل شعبے کے سربراہ کے کمرے میں اُس وقت طبی طلبہ کو لیکچر دیا جا رہا تھاجب یہ واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ نے ہاسپٹ کی خستہ حال عمارت کی طرف حکام کی توجہ مبذول کر دی ہے اور فوری مرمت کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔