شاعر پرساد ریڈی کے دیہانت پر کے کویتا کا اظہار تعزیت

شاعر پرساد ریڈی کے دیہانت پر کے کویتا کا اظہار تعزیت
تلگو یونیورسٹی کےسابق وائس چانسلر پروفیسر گوپی کی اہلیہ کے دیہانت پر بھی رنج و غم کا اظہار
صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے آج گڈی انارم میں معروف شاعر کے شیواریڈی کے گھر پہنچ کر اُن کے فرزند ممتاز مصور اور شاعر کے شمبھو پرساد ریڈی کے حال ہی میں دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ کلواکنٹلہ کویتا نے شیواریڈی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور آنجہانی پرساد ریڈی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شمبھو پرساد ریڈی نہ صرف ایک باصلاحیت مصور اور شاعر تھے بلکہ تخلیقی دنیا میں اپنی انفرادیت اور فن کے ذریعہ ایک نمایاں مقام کے حامل تھے۔ ان کے دیہانت سے ادبی دنیا کو بڑا نقصان پہنچا ہے
۔ اس موقع پر کویتا نے اہل خانہ کو ہمت و صبر کی تلقین کی اور کہا کہ پورا ادبی و ثقافتی حلقہ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔قبل ازیں کلواکنٹلہ کویتا نے پروفیسر این گوپی(سابق وائس چانسلر تلگو یونیورسٹی) کے مکان پہنچ کر ان کی اہلیہ کے دیہانت پر رنج و غم کا اظہار کیااور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔