تلنگانہ

تلنگانہ جاگروتی کے زیراہتمام حیدرآباد میں اسکول کے طلبہ کے لئے شعری اجلاس _ خواہشمند طلبہ کو نام رجسٹریشن کروانے کا مشورہ

تلنگانہ جاگروتی کے زیراہتمام ہندوستانی آزادی کے 75 سالہ تقاریب کے سلسلہ میں بچوں کے لئے ایک شعری اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں تلنگانہ بھر سے جملہ 500 بچے شعرا حصہ لیں گے۔ موضوع حب الوطنی دیاگیا ہے۔نظم پڑھنے کا وقت 2 منٹ ہوگا۔یہ شعری اجلاس 16، 17، 18اگست کو تلنگانہ سرسوتا پریشد، عابڈس حیدرآباد میں ہوگا۔ جماعت دہم اور اس سے نیچے کی جماعتوں کے طلباء اپنے نام درج کراسکتے ہیں۔ بچے اشعار/ نظمیں تلگو، ہندی، انگریزی، اردو، سنسکرت جیسی کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے وقت اشعار/ نظم پیش کرنے والے بچوں کے مندرجہ ذیل معلوماٹ فراہم کرانا ضروری ہے۔ نام، کلاس، اسکول،اشعار /نظم کی زبان، فون نمبر۔ نظم/اشعار پڑھنے والے تمام بچوں کو یادگار شال، اور توصیفی سند پیش کی جائے گی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے ہر طالب علم اور اس کے ساتھ آنے والا ایک شخص کے لئے ظہرانہ کا انتظام رہے گا۔ اس پروگرام میں پڑھی گئی منتخب نظموں / اشعار کو تلنگانہ جاگرتی کے مجموعہ کلام میں شائع کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے 9390648815 پر ربط پید اکئے جاسکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button