تلنگانہ
عادل آباد اور نرمل سے حیدرآباد جانے والے گاڑی سواروں کو پولیس کی ہدایت

نرمل: شدید بارش کے پیش نظر عادل آباد سے حیدرآباد کی سمت جانے والے گاڑی سواروں کے لیے نرمل پولیس نے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
نرمل پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ عادل آباد سے کاماریڈی کے راستے حیدرآباد جانے والے گاڑی سوار نرمل کے قریب واقع کونڈاپور پل سے بائیں طرف مڑ کر متبادل راستہ اختیار کریں۔
نرمل ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا کی جانب سے کونڈاپور سے مامڑہ، خانہ پور ، میٹوپلی، جگتیال اور کریم نگر کے راستے حیدرآباد جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی نے ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے۔