تلنگانہ

مندروں اور مساجد پر حملہ کے ذریعہ عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش۔ چیف منسٹر تلنگانہ

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ بعض جنونی افرادمندروں اور مساجد پر حملہ کرکے عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن تلنگانہ سماج ایک سمجھدار سماج ہے وہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کررہا ہے۔

 

ایسے افرادپرقابو پانے کے لیے سماج، تلنگانہ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہےنے حال ہی میں سکندرآباد کی ایک مندرمیں مورتی کو نقصان پہنچانے اور اس کے بعد ہوئے تشدد کے واقعہ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے شہری ایسے واقعات کے خلاف چوکس رہیں۔انہوں نے حیدرآباد کے گوشہ محل اسٹیڈیم میں یادگار شہیداں پولیس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔ حالیہ دنوں کے دوران مندرواقعہ اوردیگر واقعات تشویش کا سبب ہیں۔

 

ایسے جرائم کرنے والوں کی ذہنی حالت اورمقامی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس سخت کارروائی کررہی ہے۔ایسے جرائم میں ملوث افراد کو گرفتارکرتے ہوئے ایسی حرکتیں کرنے والوں کوسخت سزادی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button