تلنگانہ

حیدرآباد میں جمعہ کی رات پولیس کی 150 مقامات پر اچانک تلاشی مہم۔ ٹاسک فورس لا اینڈ آرڈر سمیت 5 ہزار ملازمین پولیس سڑکوں پر

حیدرآباد:  سٹی پولیس کمشنریٹ کی حدود میں امن و ضبط کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے آج رات 10:30 بجے سے شہر بھر میں وسیع پیمانے پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ‘آپریشن کَوچ’ (Operation Kavach) کے نام سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم انجام دی گئی۔

 

حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کا بڑا آپریشن کیا جارہا ہے جس میں بیک وقت 5,000 پولیس اہلکار تعینات ہیں اور 150 اہم مقامات پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

 

اس خصوصی مہم میں لا اینڈ آرڈر، ٹریفک اور ٹاسک فورس کے شعبوں کے ساتھ آرمڈ ریزرو، بلیو کوٹس اور پٹرولنگ ٹیمیں بھی مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہیں۔ کمشنر پولیس ہی سی سجنار خود شخصی طور پر اس مہم کی قیادت کررہے ہیں۔

 

کمشنر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے شروع کیے گئے اس اقدام میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً ڈائل 100 پر دیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button