تلنگانہ
حیدرآباد میں ہارٹ اٹیک سے پولیس کانسٹبل کی موت

حیدرآباد: ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے کرائم ونگ میں کام کرنے والے کانسٹیبل پردیپ کا منگل کے روز دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا۔
پردیش کا تعلق نلگنڈہ ضلع سے بتایا گیا ہے وہ دسمبر 2021 سے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ایس بی ایچ کالونی، ایل بی نگر میں مقیم تھے۔گزشتہ دو دنوں سے پردیپ بخار میں مبتلا تھے۔
منگل کی صبح جب وہ ڈیوٹی پر جانے کے لیے ناشتہ کر رہے تھے اچانک کرسی سے نیچے گر پڑے اور بے ہوش ہو گئے۔ فوری طور پر اُنہیں علاج کے لیے ایل بی نگر رنگ روڈ کے قریب واقع شری کارا اسپتال لے جایا گیا لیکن تھوڑی ہی دیر میں
ان کا دیہانت ہو گیااسپتال کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ پریدیپ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔