تلنگانہ

گنیش جلوس میں ڈانس کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کی موت۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافات میں گنیش جلوس کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ نامی (عمر 31 سال)  کانسٹیبل جو گھٹکسر ٹریفک پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے تھے، ملکاجگیری میں مقیم تھے۔ اتوار کی علی الصبح گنیش جلوس میں حصہ لیتے ہوئے وہ رقص کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔

 

مقامی افراد نے فوراً اُنہیں ایک خانگی اسپتال منتقل کیا۔ حالت بگڑنے پر بعد میں انہیں گاندھی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

 

ملکاجگیری پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button