تلنگانہ

سوشل میڈیا پر جعلی تصویر شیر کرنے کے معاملہ میں خاتون آئی اے ایس عہدیدار سمیتا سبھروال کو پولیس کی نوٹس

حیدرآباد کے علاقے کنچا گچی باؤلی کی متنازعہ اراضی سے متعلق معاملے میں سینر آئی اے ایس عہدیدار  سمیتا سبھروال  کو پولیس کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق یہ نوٹس 12 اپریل کو جاری کی گئی  جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ اس معاملے سے متعلق اپنی معلومات تفتیشی حکام کے ساتھ شیئر کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کنچا گچی باؤلی کے بارے میں ایک جعلی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں اس علاقے کو جنگلی جانوروں کے غیر محفوظ مسکن کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

 

یہ تصویر مبینہ طور پر ایڈٹ شدہ اور حقیقت کے برخلاف تھی۔ اسی تصویر کو  سمیتا سبھروال  نے اپنے تصدیق شدہ ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے دوبارہ شیئر کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے سے متعلق جاری تفتیش کا حصہ ہے،

 

اس لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ اس معاملے کے حالات و واقعات سے واقف ہیں، اس لیے انہیں اختیار ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر تفتیشی افسر کے سامنے حاضر ہوکر اپنی معلومات فراہم کریں۔

 

اب تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اسی لیے پولیس کی جانب سے ایک اور نوٹس جاری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button