تلنگانہ

تلنگانہ میں پولیس کی 7,437 ملازمتوں کے لئے بھرتی کا عمل آج سے شروع، 9 ستمبر تک درخواستیں

تلنگانہ ریاست میں پولیس اور متعلقہ محکموں میں خالی 7,437 ملازمتوں پر تقرری کا عمل آج صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (TGPRB) کے تحت ہونے والی اس بھرتی کے لیے امیدوار سرکاری ویب سائٹ tgprb.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 ستمبر شام 5 بجے تک ہے۔

 

اس بھرتی کے تحت پولیس، اسپیشل پروٹیکشن فورس (SPF)، فائر سروسز اور محکمہ جیل میں مختلف عہدوں کو پُر کیا جائے گا۔ ان میں سب انسپکٹر (سول، AR، TGSP)، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (فنگر پرنٹ بیورو)، سول اور AR کانسٹیبل، فائر فائٹر، اسٹیشن فائر آفیسر، جیل وارڈر اور ڈپٹی جیلر کے عہدے شامل ہیں۔ خاص طور پر سول کانسٹیبل کی 3,697 جائیدادیں خالی ہیں۔

 

حکومت کی جانب سے اس بار امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافہ کئے جانے کے باعث درخواست گزاروں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ درخواستوں میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو روکنے اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے حکام نے آدھار فیس آتھنٹیکیشن لازمی قرار دیا ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون میں پہلے ہی آدھار ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے رکھیں۔

 

درخواست کا عمل پارٹ-1 اور پارٹ-2 کے ذریعے مکمل ہوگا۔ امیدواروں کو موبائل نمبر درج کرنے کے بعد تعلیمی قابلیت کے سرٹیفکیٹس، ذات اور رہائشی سرٹیفکیٹس، پاسپورٹ سائز تصویر اور دستخط مقررہ سائز میں اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔

 

حکام نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر ضروری دستاویزات کے ساتھ جلد از جلد درخواستیں داخل کریں، تاکہ وقت پر درخواست کا عمل مکمل کرکے اپنی اہلیت کے مطابق عہدوں کے لیے مقابلہ کرسکیں۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button