تلنگانہ
فلم اداکارہ رکل پریت سنگھ کے بھائی کی پولیس کو تلاش

حیدرآباد: مانصاحب ٹینک ڈرگس کیس میں ایک معروف اداکارہ کا بھائی امن پریت مفرور ہے اس کی تلاش میں ایگل ٹیم اور پولیس سرگرم ہیں۔
اس کیس میں اسی ماہ کی 17 تاریخ کو تروپ بازار سے تعلق رکھنے والے نتن سنگھانیا اور شرنک سنگھوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران بالی ووڈ و ٹالی ووڈ اداکارہ رکل پریت سنگھ کے بھائی امن پریت کا نام سامنے آیا۔
ایگل ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ امن پریت نے ان دونوں تاجروں سے منشیات خریدی تھیں۔پولیس نے ان دونوں تاجروں سے 43 گرام کوکین اور ایم ڈی ایم اے ضبط کی ہے۔ گزشتہ سال بھی امن پریت سائبرآباد پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ نتن سنگھانیا اور شرنک سنگھوی کو مزید چار افراد منشیات فراہم کر رہے تھے۔



