جنرل نیوز

حیدرآباد میں تیندوے کی موجودگی پر پولیس کا بیان

حیدرآباد۔‌شہر کے بالاپور پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر ایم۔ سدھاکر نے کہا کہ ان کے پولیس اسٹیشن کے حدود میں تیندوے کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے ویڈیوجاری کرتے ہویے کہا کہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض افراد

 

دوسری ریاستوں کی پرانی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور لوگ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کر رہے ہیں۔محکمہ جنگلات کی جانب سے تاحال تیندوے کی موجودگی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button