تلنگانہ
حیدرآباد میں ایک معروف تلگو ٹی وی اینکر کی خودکشی

حیدرآباد میں ایک معروف تلگو ٹی وی اینکر کی خودکشی کی خبر سے سنسنی پھیل گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق "سویچھا” نامی اینکر، جو ٹی نیوز چینل میں کام کر رہی تھیں، نے جمعہ کی شام اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ جواہر نگر میں پیش آیا۔ پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی والدہ سری دیوی کے ساتھ رام نگر میں رہتی تھیں، لیکن وہ جواہر نگر والے گھر کیوں گئی تھیں، اس پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
اینکر سویچھا کی خودکشی کی خبر سن کر ان کے دوست اور قریبی رشتہ دار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔خودکشی کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔