تلنگانہ
تلنگانہ کابینہ میں شامل تین نئے وزراء کو محکمے الاٹ

تلنگانہ کابینہ کے لئے حلف لینے والے تین نئے وزراء کو محکمے الاٹ کردئے گئے ہیں اڈلوری لکشمن کو ایس سی ایس ٹی اور اقلیتی بہبود کے محکمے دیے گئے۔ گڈم ویویک وینکٹ سوامی کو لیبر اور مائننگ کے محکمے دیے گئے جبکہ سری ہری کو اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسس اور محکمہ افزائش و مویشیاں دیا گیا ہے
حالیہ توسیع کے بعد ریاستی کابینہ میں وزراء کی مجموعی تعداد 15 ہو چکی ہے پرانے وزراء کے محکموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ جو محکمے اب تک چیف منسٹر کے پاس تھے ان میں سے قلمدان نئے وزیروں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ تینوں وزراء جمعرات کو اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں کے