تلنگانہ

پرگتی بھون پرجا بھون میں تبدیل: ریونت ریڈی

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ اب سے پرگتی بھون پرجا بھون میں تبدیل ہو جائے گا۔ انہوں نے پارٹی کی کامیابی کے بعد حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 21 دنوں تک تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا نکالی گئی اور راہل گاندھی نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ وہ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ رہیں گے، ریونت ریڈی کے مطابق راہل گاندھی نے ان کی اور بھٹی وکرامارکا کی حوصلہ افزائی کی۔ پی سی سی کے صدر نے ایک بار پھر کہا کہ اب سے پرگتی بھون پرجا بھون بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button