تلنگانہ
تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج جاری کرنے کی تیاریاں

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں ایس ایس سی کے نتائج اپریل کے واخر تک جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ ایگزامینیشنس نے 19 مقامات پر جوابی پرچوں کی جانچ کا عمل 15 اپریل کو مکمل کر لیا۔ اس وقت نتائج کی تیاری جاری ہے جس میں انٹرنل اسسمنٹ مارکس کا اضافہ بھی شامل ہے۔
اس مرتبہ ریاستی حکومت نے گریڈنگ سسٹم کو ختم کر دیا ہے اور طلبہ کو مارکس (نمبرات) دیے جائیں گے۔ اگرچہ اس تعلیمی سال کے لئے 80 نمبر اکسٹرنل امتحانات اور 20 نمبر انٹرنل امتحانات کے لئے مختص کرنے کا موجودہ نظام برقرار رکھا گیا ہے، تاہم ایک دہائی سے رائج گریڈنگ
سسٹم کو ختم کرتے ہوئے مارکس سسٹم اپنایا گیا ہے۔اب تک طلبہ کو حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر گریڈ دیئے جاتے تھے۔