وزیراعظم نریندر مودی 12 جولائی کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے !

حیدرآباد _ 28 جون ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی 12 جولائی کو ریاست کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔بی جے پی ذرائع کے مطابق 12 جولائی کو وزیراعظم قاضی پیٹ میں قائم کئے جانے والے ریلوے کوچ کے پیریڈک اوور ہالنگ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم جون کے اواخر میں تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے بی جے پی کے مہاجن سمپرک ابھیان پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے اسے ملتوی کر دیا گیا ہے اور 12 جولائی کو یہ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ وہ اسی دن ورنگل میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے دو دن میں وزیر اعظم کے دورے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
8 جولائی کو حیدرآباد میں 11 ریاستوں کے بی جے پی صدور اور تنظیمی جنرل سکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوگی۔ بی جے پی قیادت کو امید ہے کہ اس سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں اس اہم میٹنگ کا پارٹی پر مثبت اثر پڑے گا۔ اسی لیے حیدرآباد میں مختلف ریاستوں کے پارٹی قائدین کے ساتھ اس اہم میٹنگ کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔