تلنگانہ

پروفیسر فضل اللہ مکرم تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے کارنامہ حیات ایوارڈ کے لئے منتخب _ اتوار کو ایوارڈ دیا جائے گا

حیدرآباد _ 10 جون ( اردولیکس) تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے  پروفیسر فضل اللہ مکرم  ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کو کارنامہ حیات ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے یہ ایوارڈ سال 2018 زمرہ تحقیق و تنقید ڈاکٹر محی الدین قادری زور کارنامہ حیات ایوارڈ دیا جائے گا۔ 11 جون اتوار کو حیدرآباد کے رویندرابھارتی میں یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا.

 

تلنگانہ ریاسی اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست کے اردو ادیبوں‘اسکالروں‘ شاعروں‘ صحافیوں اور اُردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کی خدمات کو خراج پیش کرنے مخدوم ایوارڈ برائے سال2019 تا 2023 (پانچ ایوارڈ)اسی طرح ”کارنامہ حیات ایوارڈ برائے سال2018 تا 2020تین سال کے (21) ایوارڈ دیے جارہے ہیں

 

جناب محمد خواجہ مجیب الدین نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ مخدوم ایوارڈ فی کس -/2,00,000 روپے (مبلغ دولاکھ روپے)‘ میمنٹو اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے اور کارنامہ حیات ایوارڈفی کس -/50,000روپے (مبلغ پچاس ہزار روپے)‘ میمنٹو اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مخدوم ایوارڈ کی پانچ منتخب شخصیات ا ور کارنامہ حیات ایوارڈ کی 21 منتخب شخصیات کو یہ ایوارڈ 11/جون2023 کو تشکیل ریاست تلنگانہ کی 10 ویں یوم تاسیس تقاریب کے سلسلہ میں رویندرابھارتی آڈیٹوریم میں 9:30 بجے صبح منعقد ہونے والی تقریب میں پیش کئے جائیں گے اورمشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔

 

صدرتلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ ان دونوں ایوارڈوں کے تمام منتخب اصحاب کو اطلاع کردی گئی ہے۔انہوں نے تمام منتخب شخصیات سے خواہش کی ہے کہ وہ مقرر ہ وقت پررویندرابھارتی آڈیٹوریم پر حاضر رہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button