پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان نے رکن کونسل کے طور پر لے لیا حلف

حیدرآباد _ 16 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے امیدوار کی حیثیت سے پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان جمعہ کو حلف لے لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی نے ان دونوں کو حلف دلایا۔ اس موقع پر ریاستی وزرا پونم پربھاکر پی سرینواس ریڈی ، رکن کونسل مہیشور گوڈ اور دیگر موجود تھے
گورنر کوٹہ کے تحت ان دونوں کو کانگریس حکومت چند ماہ قبل ہی نامزد کیا تھا تاہم عدالتی کشمکش کے باعث اس معاملے میں تاخیر ہوئی تھی لیکن دو دن قبل سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے کی مداخلت کے بعد ان دونوں کو حلف لینے کی راہ ہموار ہوگئی۔جس کے بعد پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان جمعہ کو حلف لیا
پروفیسر کودنڈارام تلنگانہ جناسمیتی کے صدر ہیں اور انہوں نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے علاوہ ملازمین کو متحد کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ صحافی عامر علی خان روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر ہیں