تلنگانہ
حیدرآباد کی معروف شخصیت جناب غیاث الدین بابو خان کا انتقال

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی معروف شخصیت و مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہ جناب غیاث الدین بابو خان کا انتقال ہوگیا۔آپ ایک نہایت رحم دل اور فیاض شخصیت کے مالک تھے
جنہوں نے اپنی زندگی پسماندہ طبقے کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ اپنے بڑے بھائی مرحوم بشیر الدین بابو خان سابق وزیر کے ساتھ مل کر آپ نے کئی فلاحی ادارے قائم کیے جن میں حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ، فاؤنڈیشن فار اکنامک اینڈ
ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (فیڈ)، حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلینس اور دیگر رفاہی اقدامات شامل ہیں جو یتیموں اور ضرورت مندوں کے لیے وقف ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔