تلنگانہ

مقامات مقدسہ کا تحفظ کرنے ڈی جی پی سی نمائندگی – علماء و مشائخ کی شیودھر ریڈی سے ملاقات، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل 

مقامات مقدسہ کا تحفظ کرنے ڈی جی پی سی نمائندگی 

علماء و مشائخ کی شیودھر ریڈی سے ملاقات، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل 

 

حیدرآباد 21 جنوری (پریس نوٹ) علماء کرام و مشائخ عظام کے ایک وفد نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ شیودھر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری کو پرانا پل دروازے پر واقع چھلہ حضرت محبوب سبحانی اور مزارات پر چند جنونیوں نے حملہ کردیا۔ اس طرح کی حرکتیں حیدرآباد کی ہم آہنگی اور امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ علماء مشائخ نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور تمام عبادت گاہوں، خاص طور پر 400 سالہ درگاہ حضرت موسیٰ قادری کے تحفظ کی اپیل کرتے ہیں۔ وفد نے کہا کہ ہم باہمی احترام اور امن و سلامتی میں اضافہ کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور اشتراک و تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔

 

وفد نے کہا قانون کی حکمرانی اور سماجی اتحاد کے تحفظ کے لیے ریاست کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

 

۔ وفد میں مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ حسینی قادری وقار پاشاہ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری،مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری ; مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا سید سیف اللہ حسینی قادری الباقری سیف پاشاہ، مولانا قاضی سید شاہ نورالاصفیا روحی اعظمی، مولانا ڈاکٹر خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا محمد فرید الدین زاہد، مولانا محمد محی الدین احمد حسامی، مولانا سید واصف عالم قادری الموسوی اور دوسرے شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button