تلنگانہ کے کھمم میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج

تلنگانہ کے کھمم میں وقف ترمیمی بل کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ مسجد واحدیہ، کھمم کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس احتجاج کی قیادت سینئر سی پی آئی قائد اور انصاف کمیٹی ضلع کھمم کے صدر عبدالسلام نے کی۔
احتجاج میں شریک افراد نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل ملک کے دستور، آئین اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت ملک میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلا کر نفرت کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔
مظاہرین نے زور دے کر کہا کہ وقف اراضیات اور وقف املاک قیامت تک وقف ہی رہیں گی، اور پرسنل لا میں مداخلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
احتجاج کے دوران "امیت شاہ ہوش میں آؤ” جیسے نعرے بلند کیے گئے، اور مظاہرین نے اعلان کیا کہ وقف ترمیمی بل کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس احتجاج میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔