تلنگانہ

عادل آباد کلکٹریٹ کے سامنے ٹی ڈبلیو جے ایف کے بیانر تلے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

عادل آباد۔3/مئی(اردو لیکس)تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع عادل آباد صدر میڈی پتلا سریش اور جنرل سیکرٹری شیخ معیز نے اپنے مشترکہ خطاب میں ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مختلف مسائل کو حل کرنے میں لاپرواہی سے کام لے رہی ہیں۔انہوں نے حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدے کے مطابق صحافیوں کو گھر کی تعمیر کے لئے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی ریاستی کمیٹی کی ہدایت پر بدھ کے روز عادل آباد کلکٹریٹ کے سامنے ٹی ڈبلیو جے ایف کے بیانرتلے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اور حکومت کے رویہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

 

صحافیوں کے احتجاجی دھرنے سے بھارتیہ جنتا پارٹی،کانگریس پارٹی،سی،آئی،ٹی یو،کے قائدین کے علاوہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن،دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع صدر پائل شنکر،بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن چتیالا سوہاسینی ریڈی،بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی قائدین کنڈی سرینواس ریڈی، کانگریس پارٹی ضلع عادل آباد صدر ساجد خان،ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری گنڈرت سجاتا،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع عادل آباد صدر شاہد احمد توکل،دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر حافظ عارف خان،سی آئی ٹی یو جنرل سکریٹری انامولا کرن نے تلنگانہ تحریک میں کلیدی رول ادا کرنے والے صحافیوں کے ساتھ اِنصاف کا مطالبہ کیا۔

 

اس موقع پر تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع عادل آباد صدر میڈی پتلا سریش اور تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع عادل آباد صدر شاہد احمد توکل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں دہلی تک عوام کی آواز کو پہنچانے والے صحافیوں کے ساتھ ریاستی حکومت ناانصافی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ علحیدہ تلنگانہ تشکیل پاکر نو سال گزر چکے ہیں۔9 سالوں سے ریاستی حکومت صحافیوں کو مکانات کے لئے اراضی کے معاملے پر خاموشی اختیار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران عوام کی امنگوں کو دہلی تک لے جانے میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔ضلع صدر سریش نے ریاستی کمیٹی کے زیراہتمام

 

اس ماہ کی 15 تاریخ کو حیدرآباد میں مکانات کے لئے اراضی مختص کرنے کے مطالبہ کو لیکر ہونے والے دھرنے میں صحافیوں کو بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے دھرنے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی

 

۔اس احتجاجی دھرنے سے بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع صدر پائل شنکر، بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن چتیالا سوہاسینی ریڈی،بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی قائدین کنڈی سرینواس ریڈی، کانگریس ضلع عادل آباد صدر ساجد خان،ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری گنڈرت سجاتا،سی آئی ٹی یو جنرل سکریٹری انامولا کرن نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جنرل سکریٹری شیخ معیز،دیوی داس،نیاکد دتاتری، وینکٹیش،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع عادل آباد جنرل سیکریٹری خضر احمد یافعی،شیخ عصمت علی،عمیم شریف،بیگ صاحب،مہیش،دیپک ،وینکٹیش،سبھاش،کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر صحافی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button