تلنگانہ
حیدرآباد بارش میں پھنسے افراد کو ذرونس کے ذریعہ کھانا پانی سربراہ

حیدرآباد ۔ شدید بارش کے سبب موسی ندی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
چادرگھاٹ، پرانا پل، ایم جی بی ایس، موسی رم باغ اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔ ریسکیو کارروائیاں حیڈرا، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، این ڈی آر ایف اور جی ایچ ایم سی کے باہمی تعاون سے جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعہ
متاثرین کو کھانا اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ حیڈرا کی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں متحرک ہیں۔