وقف ترمیمی قانون کے خلاف داراسلام میں انسانی سروں کا سمندر۔ تصویری جھلکیاں

حیدرآباد: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام وقف ترمیمی بل کے خلاف ہفتہ کے روز دارالسلام حیدرآباد میں ایک عظیم الشان فقید المثال احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا جس کی صدارت بورڈ کے صدر ممتاز عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔
یہ جلسہ اپنی نوعیت کا منفرد اور تاریخی تھا جس میں شہر و مضافات سے لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ دارالسلام کا وسیع و عریض گراونڈ تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا ہر طرف نعرۂ تکبیر اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی رہیں۔ جلسہ میں ممتاز علمائے کرام، مشایخ عظام، مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے پُراثر خطابات میں وقف املاک کو قوم کی ایک مقدس امانت قرار دیا اور حکومت کی جانب سے پیش کردہ وقف ترمیمی بل کو آئینی و شرعی مداخلت قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا۔