تلنگانہ

تلنگانہ۔ اژدھے نے کتے کو نگل لیا

منچریال ۔ ایک اژدھے نے کتے کو نگل لیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع منچریال کے موضع مندا مرری کے گاندھی نگر میں پیش آیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

مقامی افراد کے مطابق گاندھی نگر میں جھاڑیوں کے درمیان ایک اژدھے نے کتے کو دیکھا اور اسے دبوچ کر نگل لیا۔ اس منظر کو دیکھ کر مقامی افراد نے اسنیک سوسائٹی کے ارکان کو اطلاع دی۔ وہ فوری طور پر وہاں پہنچے انہوں نے اژدھے کو کسی طرح پکڑ کر محفوظ طریقہ سے جنگلاتی علاقے میں چھوڑ دیا۔

 

اس منظر دیکھنے والوں نے اسے اپنے سیل فون کے کیمروں میں قید کر لیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button