تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں راہول گاندھی اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے اننتاگیری پہاڑیوں میں کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس اور  ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی ؛ چیف منسٹر ریونت ریڈی ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرم آرکا، کے سی وینوگوپال، ریاستی امور کی انچارج میناکشی نٹراجن، تلنگانہ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اور آندھرا پردیش پی سی سی صدر  شرمیلا سمیت اہم قائدین شریک ہوئے۔

 

اجلاس میں پارٹی کو نچلی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے منصوبہ بند اقدامات اور تنظیمی سرگرمیوں کے مؤثر انعقاد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ راہول گاندھی نے قائدین کے ساتھ پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی گفتگو کی۔

 

گزشتہ نو روز سے اسی مقام پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) صدور کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ آج منعقد ہونے والے اختتامی اجلاس میں راہول گاندھی شرکت کرتے ہوئے ڈی سی سی صدور اور دیگر قائدین کو آئندہ لائحہ عمل پر رہنمائی فراہم کی

متعلقہ خبریں

Back to top button