آر ایس ایس سے نہ ہونے والا کام راہول گاندھی کرکے دکھائیں گے : چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دعویٰ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ گذشتہ 25 سال سے نریندر مودی کو عہدے سے ہٹانے کی آر ایس ایس اور بی جے پی کے قایدین مسلسل کوشش کررہی ہے لیکن وہ ناکام ہورہے ہیں
۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں راہول گاندھی، وزیراعظم مودی کا مقابلہ کرتے ہوئے بی جے پی کو 150 نشستوں سے زائد کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ دہلی میں کل ہند کانگریس کمیٹی کی لیگل سیل کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف راہول گاندھی گذشتہ 25 سال سے پسماندہ طبقات، دلتوں،قبائلیوں اور او بی سی طبقات کے لئے سماجی انصاف کی جدوجہد کررہے ہیں تو دوسری طرف نریندر مودی پچھلے 25 برسوں سے اپنے عہدہ کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی سال 2001ء سے مسلسل اقتدار میں ہیں
۔ پہلی مرتبہ وہ گجرات کے چیف منسٹر بنے تھے۔ بعدازاں ملک کے وزیراعظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے کئی قائدین کئی برسوں سے مودی کو عہدہ سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن نریندر مودی اپنی کرسی چھوڑنے تیار نہیں