تلنگانہ

حیدرآباد میں پھر بارش بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: شہر کے کئی علاقوں میں جمعرات کی شام شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، فلم نگر، ایرا گڈہ، یوسف گوڑہ، امیر پیٹ، بورہ بنڈہ، چارمینار سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے باعث سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔

 

 

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم  دباؤ کے اثر سے تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں تک ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج گرج چمک کے ساتھ شدید بارشں کاما ریڈی، میدک، سنگاریڈی، سدی پیٹ، ویکارآباد، سوریہ پیٹ

 

 

ناگرکرنول اضلاع میں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان اضلاع کے لیے ‘ایلو الرٹ’ جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button