تلنگانہ

مزید بارش کا امکان۔حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں مزید دو دنوں تک بارش کے جاری رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے ۔ اس سلسلہ میں عادل آباد ،کومرم بھیم آصف آباد ، منچریال ، نرمل اضلاع کے علاوہ جگتیال ، راجنا سرسلہ ، کریم نگر ۔،پیدا پلی اضلاع کےلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

اسی طرح بھوپال پلی ، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم ، کھمم اضلاع کے علاوہ محبوب آباد ، ورنگل ، ہنمکنڈہ ، جنگاوں ، سدی پیٹ ، یادادری ،بھونگیر ، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری کےلئے جاری کردہ ایلو الرٹ کے برقرار رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے ۔ واضح رہے کہ شہر میں کل رات بھر موسلا دھارش بارش ہوئی

 

جس کی وجہہ سے کئی مقامات پر سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button