تلنگانہ کے ان 20 اضلاع میں یکم جون سے تین دن تک بارش

حیدرآباد _ 30 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے ریاست کے عوام کو ایک اچھی خبر دی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کہ یکم جون سے تین دن تک ریاست میں بارش کا امکان ہے۔اضلاع بھوپال پلی، ملوگو، کوتہ گوڈم، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوبآباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میدچل ملکاجگیری، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال میں یکم جون کو بارش ہو گی۔
اس کے علاوہ، 2 سے 3 جون تک کئی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ جمعہ کو موسم خشک رہنے کے امکانات ہیں۔ دوسری طرف، جنوب مغربی مانسون کیرالا سے ٹکرا گیا ہے، موسمیاتی مرکز نے کہا کہ مانسون لکشدیپ خطہ سے ہوتے ہوئے کیرالا میں داخل ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ مانسون کی توسیع کے لیے حالات سازگار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ اگلے دو سے تین دنوں میں کرناٹک، تمل ناڈو، جنوب مغربی، وسطی خلیج بنگال، مغربی بنگال اور سکم تک پھیلے گا۔