تلنگانہ
تلنگانہ میں دو دنوں تک بارش۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے ریاست تلنگانہ میں مزید دو دن تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ آج عادل آباد، آصف آباد، منچریال، سرسلہ، بھدرادری کتہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل،
ہنمکنڈہ، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی یا تیز بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ایلو الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ یہ انتباہ عام طور پر یہ اشارہ کرتا ہے کہ متوقع موسم میں کچھ شدت ہو سکتی ہے، جیسے کہ تیز ہوا، گرج چمک، یا اچانک بارش کا ہونا۔
اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ باہر نکلنے سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں اور محفوظ رہنے کی تدابیر اختیار کریں۔