تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں 3 دن تک بارش کی پیش قیاسی۔ ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں تک ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

 

جمعہ کے روز متحدہ عادل آباد، نظام آباد، سنگاریڈی اور میدک اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ ہفتہ کے دن متحدہ عادل آباد، نظام آباد، میدک، جگتیال، سرسلہ اور جنگاؤں اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

 

اتوار کے روز متحدہ عادل آباد، نظام آباد، میدک، جگتیال، سرسلہ، بھوپال پلی، ملگو، بھدرادری کتہ گوڑم اور جنگاؤں اضلاع میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button