تلنگانہ
شدید گرمی سے پریشان تلنگانہ کے چند اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 2 مئی ( اردولیکس) شدید گرمی اور دھوپ سے پریشان تلنگانہ کے عوام کو محکمہ موسمیات نے ایک اچھی خبر دی ہے۔ کریم نگر، بھوپال پلی، ملوگو، کوتہگوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور بھونگیر اضلاع میں اس ماہ کی 6 تاریخ سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ نلگنڈہ ضلع کے گوڈاپور میں جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 8 بجے سے ہی دھوپ کی تمازت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا ہے دن کے اوقات میں سڑکیں سنسان دیکھی جا رہی ہیں