تلنگانہ
تلنگانہ میں 17 نومبر سے ان اضلاع میں تین دن تک بارش

تلنگانہ میں ایک بار پھر موسم کروٹ لینے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں 17 نومبر کو ہوا کا کم دباؤ کا نظام بننے کے امکانات ہیں،
جس کے اثر سے ریاست کے کئی اضلاع میں اگلے دو سے تین دن تک موسلادھار بارش ہوسکتی ہیں۔ عادل آباد، کاماریڈی، ورنگل، سدّی پیٹ، میدک، حیدرآباد اور رنگا ریڈی میں بارش کے زیادہ امکانات بتائے گئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ریاست میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایسے وقت میں بارشوں کی واپسی سے موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے
۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں، کیونکہ بارش کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔



