تلنگانہ
حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے ان اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا ک بحیرہ عرب سے تلنگانہ کی سمت نمی والی ہوائیں چل رہی ہیں
جس وجہ سے ریاست میں درجہ حرارت معمول سے دو سے تین ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق نمی بھری ہواؤں اور زیادہ درجہ حرارت کے باعث آج اور کل ریاست میں ہلکی سے اوسط بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
متحدہ حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر، میدک، نظام آباد کے علاوہ نرمل اضلاع میں آج ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی دوران حیدراباد کے کئی علاقوں سے بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔



