تلنگانہ

تلنگانہ کے چار اضلاع میں آج چہارشنبہ کو بارش – جمعرات اور جمعہ کو حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چہارشنبہ کو تلنگانہ کے 4 اضلاع — ناگر کرنول، نلگنڈہ، ونپرتی اور گدوال — میں بارش ہونے کا امکان ہے،

 

جبکہ ریاست کے دیگر اضلاع سمیت حیدرآباد میں موسم خشک رہے گا۔ادھر عادل آباد، اصف آباد اور نظام آباد میں شدید سرد لہر چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے مزید پیش قیاسی کی کہ جمعرات اور جمعہ کو جنوبی تلنگانہ کے علاقوں کے ساتھ ساتھ حیدرآباد شہر میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ 6 اور 7 دسمبر کو پھر خشک موسم رہے گا، تاہم 9 دسمبر سے ریاست بھر میں سردی کی شدت میں واضح اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button